.

کویتی فرمانروا کا شاہ سلمان، نئے ولی عہد کے نام مبارکباد کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی فرمانروا نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اپنا نیا ولی عہد چننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اہم خلیجی ریاست کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’کونا‘‘ کے مطابق کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے سعودی فرمانروا کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمسایہ مملکت کی قابل قیادت کے تحت سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے امیر نے نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔