دھماکا خیز مواد، خودکش بمبار کی شناخت جاری ہے: منصور الترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزارت داخلہ سعودی عرب کے سیکیورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ حرم مکی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔

دبئی سے نشریات پیش کرنے والے ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل الترکی نے بتایا کہ ’’صرف ایک شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں سے مزاحمت اور ان پر فائرنگ کی، جس کے بعد نامعلوم خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جب ممکنہ خودکش بمبار سے ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والوں سے تفتیش جاری ہے، جس کے نتائج سے میڈیا کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ ’’فی الوقت ہم خودکش بمبار کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرین دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کا تعین کر رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام آنے والوں کی سلامتی اور حفاظت سعودی حکام کا اولین نصب العین ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں