.

ایران دنیا میں دہشت گردی کی مدد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے: سی آئی اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کے ڈائریکٹر مائیک بومبیو کا کہنا ہے کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور حالیہ چند برسوں کے دوران اس کا رسوخ بہت زیادہ وسیع ہوا ہے۔

امریکی چینل MSNBC کے ساتھ انٹرویو میں ہفتے کے روز بومبیو نے مشرق سطی میں ایران کے رسوخ سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ " اگر ہم عراقی حکومت میں ان (ایرانیوں) کے رسوخ ، یمن میں حوثیوں کے ساتھ تعاون اور لبنان میں حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی قوت اور ان شیعہ ملیشیاؤں پر نظر ڈالیں جو شام میں جنگ میں شریک ہیں تو ہم دیکھیں گے کہ ایران مشرق وسطی کے تمام حصوں میں موجود ہے"۔

اس سے قبل 52 سالہ بومبیو نے رواں برس جنوری میں سرکاری طور پر سی آئی اے کی سربراہی سنبھالنے سے قبل باور کرایا تھا کہ مشرق وسطی میں ایران کا تخریبی کردار بڑھ گیا ہے۔

مائیک بومبیو کو تہران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کا مخالف شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی (حکام) بڑے پیشہ ورانہ انداز سے دھوکے کا ارتکاب کرتے ہیں اور ان کو کڑی نظر رکھ کر پکڑا جانا چاہیے۔ بومبیو کا اشارہ تہران اور چھ ممالک کے گروپ کے درمیان طے پائے گئے نیوکلیئر معاہدے کی جانب تھا۔