.

موصل میں ایک اور فرانسیسی خاتون رپورٹر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شمالی شہر موصل میں رپورٹنگ کے دوران بم دھماکے میں زخمی ہونے والی اس کی نامہ نگار فیرونک روپیر چل بسی ہے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صحافیہ کو زخمی ہونے کے بعد پیرس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔

کچھ عرصہ پیشتر موصل میں فرانسیسی ٹی وی چینلوں کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی شہری بختیار حداد اور فرانسیسی صحافی اسٹیفن ویلینوف بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک اور ایک نامہ نگار معمولی زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ موصل میں عراقی فوج اور سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے خون ریز لڑائی جاری ہے۔