یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں