راکٹ حملے کا جواب: اسرائیلی طیاروں پر شام پر گولے برسا دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج ن شام سے مقبوضہ وادی گولان میں داغے گئے راکٹ کے جواب میں بشار الاسد فوج کی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو شام کے اندر سے وادی گولان میں ایک راکٹ داغا گیا تھا۔ یہ راکٹ ویران علاقے میں گر کر پھٹا ہے جس کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وادی گولان میں داغا گیا راکٹ شام میں جاری خانہ جنگی کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ شام کے اندر سے اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان میں ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھا راکٹ حملہ ہے۔

راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ تل ابیب شام کی طرف سے کسی بھی خطرے کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

سنہ 2011ء کے بعد شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیلی فوج کئی بار شام کے اندر بمباری کر چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے شامی فوج اور اس کی حلیف لبنانی حزب اللہ کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں