.

قطر دہشت گردی کی حمایت سعودی عرب کا امن بگاڑنے کے لیے کر رہا ہے: المعلمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ قطر ابھی تک سعودی عرب اور خطے کے ممالک کا امن خراب کرنے اور دہشت گردی کی سپورٹ پر مُصر ہے ، وہ دہشت گردی جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر نے قطر کے بائیکاٹ کا خود مختارانہ فیصلہ کیا جس کا مقصد خطے کے امن کو برقرار رکھنا اور دہشت گردی کی سپورٹ روکنے کے لیے دوحہ پر دباؤ ڈالنا ہے۔

المعلمی کے مطابق قطر نے ایران کو اپنے حلیف کے طور پر چُنا اور 20 برس تک دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ جاری رکھی یہ جاننے کے باوجود کہ یہ عناصر خطے کے ممالک کے خلاف کیا چالیں چل رہے ہیں۔

سعودی مندوب نے کہا کہ قطر کو متعدد مواقع دیے گئے تا کہ وہ دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ روک دے ، تاہم یہ تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں اور دوحہ نے مطالبات کی پاسداری نہیں کی۔