.

قطر کو دی گئی مہلت آج اختتام پذیر ، ممکنہ پابندیاں دوحہ کی منتظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی جانب سے مطالبات پر عمل درامد کرنے کے لیے دوحہ کو دی گئی 10 روز کی مہلت آج اتوار کے روز ختم ہو رہی ہے۔ ان 13 مطالبات کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کے لیے قطر کی سپورٹ کا خاتمہ اور اُن تمام جماعتوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا ہے جو خطے کے امن کے لیے بارہا خطرہ بنتے رہے ہیں۔

ادھر قطر کے وزیر خارجہ نے امریکا کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ان کے مطابق یہ مطالبات مسترد کیے جانے کے واسطے ہی وضع کیے گئے۔

دوسری جانب مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد قطر کو ممکنہ طور پر نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔