.

یمن : اَبین میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی طیاروں نے ہفتے کی شب یمن کے جنوبی صوبے اَبین میں القاعدہ تنظیم کی قیادت اور ارکان کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ الوضیع ضلعے کے علاقے وادی الملح میں ہونے والے فضائی حملوں میں القاعدہ کا ایک کمانڈر ابراہیم العدنی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فضائی کارروائی میں القاعدہ کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تنظیم کے جنگجوؤں کی تربیت کا کیمپ ہے۔