.

آئندہ چند گھنٹوں میں موصل میں "فتح" کا اعلان ہو جائے گا : عراقی ٹی وی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی سرکاری ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں موصل شہر میں "فتح کا اعلان" کر دیا جائے گا۔

عراقی ٹی وی نے ہفتے کے روز بتایا کہ عراقی سکیورٹی فورسز چند گھنٹوں میں موصل شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لینے کی توقع کر رہی ہیں کیوں کہ داعش تنظیم کا قبضہ محض چند میٹر رقبے تک رہ گیا ہے۔

عراقی ٹی وی سرکاری فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش تنظیم کی دفاعی لائن آخری سانسیں لے رہی ہے۔