.

’’حزب اللہ نے لبنان میں میزائل اور اسلحہ ساز فیکٹریاں بنا لیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’’العربیہ‘‘ نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ لبنان میں اپنی عسکری کارروائیوں کے لیے گولا بارود تیار کرنے کی دو فیکٹریاں چلا رہی ہے۔

فرانسیسی پورٹل ’’انٹیلی جنس آن لائن‘‘ کے حوالے سے ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک اسلحہ ساز فیکٹری الہرمل ریجن میں قائم ہے جبکہ دوسری فیکٹری اسلحہ کی تیاری کے لیے مخصوص ہے۔ اس فیکٹری کا کمپاؤنڈ صیدا اور صور شہر کے درمیان واقع ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ذرائع نے اسی سال مارچ میں ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ تہران نے لبنان میں اسلحہ ساز فیکٹری بنائی ہے جہاں سے جلد ہی پیداوار شروع ہو جائے گی۔