عراقی فوج کی صف بندی مسلکی بنیاد پر ہو رہی ہے: قاسم سلیمانی

’’ایرانی پاسداران نے ہر لمحہ عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کو مسلح کیا‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاسداران ایرانی انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی مسئول القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب عراقی فوج مسلکی بنیاد پر صف بندی کی راہ پر چل پڑی ہے۔

قاسم سلیمانی کے بقول پاسداران انقلاب نے عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو ہردم اور ہرلمحہ مسلح کیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کے مطابق قاسم سلیمانی نے ان خیالات کا اظہار شام کی لڑائی میں پاسداران انقلاب کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد لگائے گئے ’’پرسہ کیمپ‘‘ میں شرکت کے موقع پر کیا۔ مسٹر سلیمانی نے دعوی کیا کہ لبنانی حزب اللہ نے الحشد الشعبی کو تربیت دی۔ حزب اللہ کے جنگجو بڑی تعداد میں شام اور عراق میں مارے گئے۔

درایں اثنا پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر حسین سلامی کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے چیلے چانٹے بحر متوسطہ کے مشرقی علاقوں میں پاسدران انقلاب کا دفاع کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں