.

یمن : میدی کی بندرگاہ کے قریب سمندری بارودی سرنگ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج نے پیر کے روز میدی کی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں سمندری بارودی سرنگ برآمد کر لی۔ یمنی سرکاری فوج نے فوری طور پر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا ڈالا۔

مذکورہ علاقے میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے بچھائی جانے والی سمندری بارودی سرنگ سے اتحادی افواج کی بحری سپورٹ کے ساتھ بنا کسی نقصان کے چھٹکارہ پا لیا گیا۔

حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے علاقائی پانی اور بین الاقوامی بحری گزر گاہوں کو سمندری بارودی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مقصد یہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا ہے جو جہاز رانی کے لیے انتہائی خطرناک امر ہے۔

عرب اتحادی افواج کی قیادت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باغی ملیشیاؤں کو اسلحے کی اسمگلنگ پر روک لگائے۔ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا مقصد خطے میں انارکی پھیلانا اور یمنی بندرگاہوں کے راستے انسانی امداد کی وصولی میں خلل ڈال کر یمنی شہری کو مشکلات سے دوچار کرنا ہے۔