.

جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی طبی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ان میں ایک نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکا۔ مقابلے کے نتیجے میں دو فلسطینی جوان زخمی بھی ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو نوجوان 21 سالہ سعد صلاح اور 17 سالہ اوس سلامہ ہیں۔

جنین کیمپ کے رہائشیوں نے بتایا کہ جھڑپوں کا آغاز بدھ کو صبح سویرے کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ہوا تھا۔