.

دبئی:"ورلڈ فیسٹول اینڈ ایونٹ سِٹی ایوارڈ" کا حامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں ایسے سیکڑوں مقامات ہیں جو عالمی سطح پر خطے کی پُرکشش ترین جگہاؤں کی دوڑ میں سِر فہرست آتے ہیں۔ یہ درحقیقت دبئی کو پارکوں کے میدان میں مقابلے کے لیے پہلی سیاحتی منزل بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

دبئی کے لیے اسمارٹ پلان یہ ہے کہ ایک طرف جُھلسا دینے والی گرمیوں میں درجہ حرارت پر قابو پانے کے لیے اندرونی پارک بنائے جائیں اور دوسری جانب یہ تنصیبات سارا سال استعمال میں بھی آتی رہیں۔

گزشتہ موسم گرما میں دبئی میں IMG Worlds کا افتتاح کیا گیا جو دنیا بھر میں سب سے بڑا اندرونی پارک ہے۔ اس وقت عمارت کی توسیع کی جا رہی ہے تا کہ مجموعی رقبہ بیس لاکھ مربع فٹ تک پہنچ جائے۔

اس کے علاوہ "دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ" متعارف کرایا گیا جو متعدد اندرونی ہالوں پر مشتمل ہے۔ دبئی میں 2019 میں " 6 فلیگز" تفریحی پارک کا افتتاح کیا جانا ہے جو مشرق وسطی میں اس کی پہلی شاخ ہو گی۔

دبئی میں ان پارکوں کے منصبوں کا مقصد سیاحوں کو ایک آرام دہ مناسب منزلِ مقصود فراہم کرنا اور امریکی تفریحی مقامات کا مقابلہ کرنا ہے جو دنیا بھر میں بہترین شمار ہوتے ہیں۔ یہ دن زیادہ دُور نہیں ہیں کیوں کہ سفر کی دنیا میں دبئی کی شہرت گہری حد تک مستحکم ہے۔