اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کی نگرانی کے واسطے اتوار کی صبح کیمروں اور دھاتوں کا انکشاف کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے دھات کا انکشاف کرنے والے آلات مسجد اقصی کے متعدد دروازوں پر نصب کیے جا رہے ہیں جن میں باب اسباط اور باب مجلس شامل ہیں۔

نمائندے کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس دروازوں کے نزدیک کیمروں کو نصب کرے گی تا کہ مسجد اقصی کے صحنوں ہونے والے واقعات پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ اقدام جمعے کے روز مسجد کے حرم کے اندر تین فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل ان اقدامات کو کرنے کی کوشش کی تھی تاہم فلسطینی اور اردنی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسرائیلی حکام پیچھے ہٹ گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں