.

رعائتوں سے متعلق روسی پروپیگنڈا "میڈیا کا فریب ہے": شامی اپوزیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی اپوزیشن کی سپریم مذاکراتی کمیٹی کے جنرل کوآرڈی نیٹر ریاض حجاب کا کہنا ہے کہ شامیوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں ملوث بشار الاسد اور اس کے ٹولے کے اقتدار سے رخصت ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی رعایت کا وجود نہیں ہے۔

ریاض نے اپنی ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ جنیوا میں روسی سفیر کا یہ پروپیگنڈا کرنا کہ اپوزیشن وفد نے کوئی رعایت پیش کی ہے.. یہ محض میڈیائی فریب ہے جو پیشہ ورانہ اور قابل اعتماد موقف کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی عوام بشار الاسد اور اس کے ٹولے کے حوالے سے اپنی بات کہہ چکے ہیں لہذا مذاکراتی کمیٹی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ شامی عوام کے بنیادی مطالبات سے دست بردار ہو۔

دوسری جانب شامی اپوزیشن کی سپریم مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان منذر خاموس کا کہنا ہے کہ جنیوا بات چیت کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ اپوزیشن اپنے اس موقف پر سختی سے قائم ہے کہ اقتدار کی سیاسی منتقلی کے عمل کو لازما متحرک کیا جانا چاہیے جیسا کہ جنیوا بیان میں بھی درج ہے۔