قطری بینک امارات میں اپنے قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں: العربیہ ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوز چینل کو بینکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بڑے بینکوں کی جانب سے اُن قرضوں کو خریدا جا رہا ہے جو قطری بینکوں بالخصوص بروہ اور دوحہ بینک نے اماراتی کمپنیوں کو پیش کیے تھے۔

ذرائع نے باور کرایا ہے کہ اماراتی بینک ان قرضوں کو جن کی مالیت کا اندازہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے، قطری بینکوں سے رعایت کے ساتھ خرید رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطری بینک اپنے ملک پر اضافی پابندیوں کے اندیشے کے سبب ان قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

بلوم برگ ایجنسی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ امارات ، سعودی عرب اور بحرین کے بعض بینکوں نے قطری بینکوں میں موجود اپنی مالی رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں اور قطری ریال میں لین دین بھی روک دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں