مغربی کنارہ : رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔\

اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ مذکورہ فلسطینی ہفتے کے روز مغربی کنارے میں فائرنگ کے ذریعے دو حملوں میں ملوث تھا۔ ترجمان کے مطابق مقتول نے اپنا تعاقب کرنے والے پولیس اور فوجی اہل کاروں پر فائرنگ کی۔

فلسطینی ذمے داران کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یہ واقعہ اتوار کو صبح سویرے مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے قریب واقع گاؤں النبی صالح میں پیش آیا۔ اس دوران کسی اسرائیلی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں