سعودی ولی عہد کا امریکی وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کو ٹیلی فون کر کے انہیں موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

سعودی ولی عہد نے اس تنظیم کے خلاف لڑنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد میں امریکا کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے باور کرایا کہ دہشت گردی اور اس کی سپورٹ اور فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھنا نا گزیر ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شدت پسندی کے انسداد کے واسطے دونوں ملکوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں