.

میڈرڈ فلمی میلے میں بہترین ہدایت کارہ کا انعام سعودی دوشیزہ نے جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میڈرڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں مختصر فلموں کی کیٹیگری میں بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ سعودی خاتون ہدایت کار ریم البیات نے اپنے نام کر لیا۔ ریم کو یہ ایوارڈ ان کی فلم " أیقظنی" (مجھے بیدار کرو) پر ملا۔

فلم کے اداکاروں میں ابراہيم الحساوی ، سمر البيات ، عہد كامل ، سماح زيدان ، راشد الورثان ، فيصل الدوخی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی سماجی بحرانوں سے دوچار "سلام" نامی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کی دشواریوں کے سبب نفسیاتی پیچیدگی کا شکار ہو گئی۔

ریم البیات اس سے پہلے دو فلمیں "ظلال" اور "دميہ" پیش کر چکی ہیں جن میں کم سن بچیوں کی شادی کو موضوع بحث بنایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بعض دستاویزی فلمیں بھی تیار کیں۔

ریم البیات 1982 میں سعودی عرب کے شہر قطیف میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2005 اور 2008 میں برطانیہ سے فوٹو گرافی اور سینیما ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی۔ ان کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی کئی دستاویزی فلموں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نامزد کیا گیا۔