.

شام : شمال مشرقی کرد علاقے میں خودکش کار بم دھماکا، چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے شمال مشرق میں واقع کرد علاقے میں منگل کے روز ایک چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد سے قریباً تیس کلومیٹر دور واقع گاؤں تل تمر کے نزدیک یہ خودکش کار بم حملہ کیا گیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس علاقے میں کار بم دھماکے میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے کہا ہے کہ یہ اس کے نزدیک واقع قصبے راس العین میں ہوا ہے۔