.

جدہ اور کویت کے بعد .. ایردوآن قطر جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اپنے خلیجی دورے کے سلسلے میں آج پیر کے روز قطر جائیں گے۔ اس سے قبل ایردوآن نے اتوار کے روز کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے بات چیت کی۔

جدہ کے قصر سلام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات، خطے کی صورت حال کے حوالے سے پیش رفت اور دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے ذرائع کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر ایردوآن نے قطر کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اختلافات کو پر امن طریقے سے اور بات چیت کے ذریعے حل کیائے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے بحران کا طول پکڑنا کسی بھی جانب کے واسطے فائدہ مند نہ ہو گا۔

ایردوآن اتوار کے روز جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے تو ان کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم العساف بھی موجود تھے۔