سعودی جوڑا "اسکیٹس" پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک نو بیاہتے جوڑے نے اپنی غیر روایتی شادی کی تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر دُھوم مچا دی ہے۔ مذکورہ جوڑے نے روٹین کو توڑنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے روز دولہا دلہن نے پاؤں میں روایتی جوتوں کے بجائے اسکیٹس (پہیوں والے) پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

سعودی شہری حسین بن محفوظ نے جو اسکیٹنگ کا پیشہ ورانہ کھلاڑی بھی ہے اپنی شادی کے موقع پر لی گئی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی دلہن کے ساتھ روایتی جوتوں کو اتار کر "اسکیٹ رول" کے جوتے پہنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

حسین کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی اہلیہ کو شادی کے روز اسکیٹ رول استعمال کرنے کے خیال کے بارے میں بتایا تو اس کی اہلیہ نے منع نہیں کیا اس لیے کہ وہ اپنے شوہر کا خواب پورا کرنے کی خواہش مند تھی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حسین کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کے بعد اب وہ عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گا۔

اپنی اہلیہ کے اسکیٹنگ سے مانوس ہونے کے حوالے سے حسین نے بتایا کہ اس کی بیوی اتنا تجربہ رکھتی تھی جو شادی کے روز ان جوتوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے کافی ہو۔ حسین کے مطابق تقریب میں شریک تمام افراد نے اس چھوتے خیال کو بھرپور انداز سے سراہا۔

حسین بن محفوظ کا اسکیٹنگ کے کھیل کی ایشیائی درجہ بندی میں تیسرا جب کہ عالمی درجہ بندی میں دسواں نمبر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں