ملاحظہ کیجیے، "حرمین ٹرین" کی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جدہ سے مدینہ منورہ کے لیے "حرمین ٹرین" کو چلا کر آزمائشی تجربہ کیا گیا۔ ٹرین کے آغاز کی تقریب میں مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبدللہ بن بندر اور کئی دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔

جدہ سے چلائی گئی حرمین ٹرین مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 پر مدینہ منورہ پہنچی۔ ٹرین جدہ سے روانہ ہو کر پہلے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ٹرین کے کنٹرول سینٹر کی عمارت پہنچی اور اس کے بعد وہاں سے مدینہ منورہ کا رخ کیا، بعد ازاں ٹرین جدہ واپس لوٹ گئی۔

میڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت ولید الفراج کی جانب سے جاری کیے گئے وڈیو کلپ میں دورانِ سفر اُس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ اس موقع پر ٹرین میں موجود مسافروں نے تالیاں بجا کر اس سنگ میل کو سراہا۔

یاد رہے کہ حرمین ٹرین 35 گاڑیوں پر مشتمل ہے جن کو جدید ترین ٹکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر ٹرین کے آپریشن کا آغاز 2018 کی ابتدا کے ساتھ ہو گا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلائی جانے والی یہ ٹرین سالانہ تقریبا 6 کروڑ مسافروں کو خدمت فراہم کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں