سعودی ولی عہد کی امریکی فوج کے ساتھ عسکری تعاون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی فوج کی جنرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے گذشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ عسکری امور، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون، انتہا پسندی کی روک تھام اور خطے کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جدہ میں ’پیس پیلس‘ میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع،مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، بری فوج کے چیف جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ دفاع ھشام آل الشیخ اور وزارت دفاع کے عسکری مشیر میجنر جنرل انجینیر طلال العتیبی بھی موجود تھے۔ امریکی وفد میں ریاض میں سعودی عرب کے قائم مقام سفیر کریس ہنزیل، سعودی عرب میں امریکی ملٹری ٹریننک اکیڈمی کے چیئرمین میجر جنرل پیٹر اوٹلی اور ریاض میں امریکا کے ملٹری اتاشی کیپٹن آدم کوڈیچ شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں