.

داعش کی سوشل ویب سائیٹس پر سرگرمیوں میں 92% کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے ترجمان کرنل ریان ڈیلون نے کہا ہے کہ ’داعش‘ کی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ بالخصوص ’ٹوئٹر‘ پر سرگرمیوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت رعواں سال مئی میں داعش کی سرگرمیوں میں 92 فی صد کمی دیکھی گئی۔

اتحاد فوج کے ترجمان نے کہا کہ ٹوئٹر پر داعش کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، سماجی کار کنوں کو داعش اور انتہا پسند گروپوں کے بارے میں مواد پوسٹ کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ’ٹوئٹر‘ کو داعشی جنگجوؤں کا آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد پیش کرنے کا اہم ترین فورم سمجھا جاتا ہے۔ داعش دنیا بھر سے جنگجو بھرتی کرنے کے لیے بھی ٹوئٹر ہی کو استعمال کرتی رہی ہے۔