دہشت گردوں سے روابطہ، کویتی ٹی وی کالائسنس منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کی وزارت اطلاعات نے العبدلی دہشت گرد سیل سے تعلق کے الزام میں ایک ٹی وی چینل کا نشریات کے لیے جاری کردہ لائسنس منسوخ کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سیٹلائیٹ ٹی وی چینل کے مالکان میں شامل شخص پر العبدلی نامی دہشت گرد سیل سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

کویت وزارت خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خالد الرشیدی نے بتایا کہ ٹی وی چینل کے لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ آڈیو، ویڈٰیو سے متعلق قانون پر عمل داری کا حصہ ہے۔

وزارت اطلاعات کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کویت کی فوج داری عدالت نے اپیل کیس نمبر 901 کے تحت العبدلی سیل سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے العبدلی سیل سے وابستہ 16 مفرورملزمان کے خلاف کویتی وزارت خارجہ نے موثر اقدامات کیےتھے۔ اس سیل سے وابستگی کے الزام میں کویت نے اپنے ہاں ایرانی سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کردی تھی جس کے بعد کویت اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات عارضی طورپر متاثر ہوگئےتھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں