سعودی عرب : جازان کے مقابل کارروائی میں 40 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے مملکت کے صوبے جازان کے مقابل علاقے میں کم از کم 40 حوثی باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں فوج کو سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق چند روز سے سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر حوثی اور معزول صدر کی ملیشیاؤں کے عناصر کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ سعودی فوج نے باغیوں کو داخل ہونے کے لیے دانستہ طور پر مہلت دی تا کہ بعد ازاں ان کے مجمعوں کو تباہ کر دیا جائے۔ تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں سعودی توپ خانوں اور براہ راست ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سعودی راکٹ لانچروں نے یمن کے صوبے صعدہ کی سرحد پر چھپ جانے والے حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اس کارروائی میں مسلح ملیشیاؤں کے کم از کم 40 ارکان مارے گئے جب کہ ان کی متعدد عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں