’قطر پر اپنے شہریوں کو حج وعمرہ سے روکنے کا الزام‘

قطری عازمین حج غیر جانب دار پروازوں سے سفر کرسکتے ہیں: قحطانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے الزام عاید کیا ہے کہ قطری حکومت من گھڑت دعوؤں اور خود ساختہ خطرات کی آڑ میں اپنے شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کے شہری غیر جانب دار ملکوں کی پروازوں سے حج اور عمرہ کے لیے سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ‘ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں شاہی دیوان کے مشیر نے کہا کہ ’ہمارے اہلیان قطر صبر کریں‘ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے بار ہا واضح کیا ہے کہ قطر کے باشندوں پر عمرہ اور حج کی ادائیگی پر کوئی پابندی عاید نہیں کی جائے گی۔ وہ دنیا کے کسی بھی ملک سے اوردوحہ سے ٹرانزیٹ پروازوں سے سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔ پابندی صرف قطر ایئرلائن پر عاید کی گئی ہے۔

سعود القحطانی کا مزید کہنا تھا کہ قطری حکومت دانستہ طور پر اپنے شہریوں کو حجاز مقدس کے سفر اور حج وعمرہ کی ادائی سے روک رہی ہے۔ قطری باشندوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے سامنے جعلی دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران قطر کے 1600 شہری فریضہ حج ادا کرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں