قطر مخالف چار عرب ممالک کا دو روزہ اجلاس منامہ میں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج بحرین میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں خلیجی ملکوں اور قطر کے درمیان جاری بحران اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر غور کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ سامح شکری آج ہفتے کو منامہ میں شروع ہونے والے دو روزہ وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس آج 29 اور 30 جولائی کو جاری رہے گا۔ دو روزہ اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزراء خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید کا کہنا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ کنے والے چار ممالک کا منامہ میں ہونے والا اجلاس میں پانچ جولائی کو قاہرہ میں ہوئے اجلاس کا تسلسل ہے۔ قاہرہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگلا مشاورتی اجلاس منامہ کی میزبانی میں رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

خیال رہے کہ مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر پر دہشت گردوں کی پشت پناہی اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا الزم عاید کرتے ہوئے دوحہ سے سفارتی اور تجارتی تعلقات معطل کررکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں