.

سعودی عرب میں شادی کی "انوکھی ترین" تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے الجوف میں ایک انوکھی اور غیر روایتی انداز کی شادی دیکھنے میں آئی جہاں دولہا ایک " ٹرالر" میں سوار ہو کر اپنے دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں پہنچا اور تمام لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر مذکورہ شادی کا وڈیو کلپ پورے زوروں کے ساتھ گردش میں ہے۔ سعودی حلقوں کی جانب سے اس کو مملکت میں "انوکھی ترین" شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی شادیوں میں دولہا کی بہت بڑی سواری میں آمد کو انوکھا اور غیر مانوس امر شمار کیا جاتا ہے۔

وڈیو کلپ میں دولہا کو شادی ہال کے اندر ایک بڑے ٹرالر ٹرک میں سوار ہو کر داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دولہا کے عزیز و اقارب اور دوست اس کو مبارک باد دینے کے لیے ایک جانب ہو گئے۔