شام : 5 برسوں میں پہلی مرتبہ غوطہ کے قصبے میں انسانی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں غوطہ ریجن کے قصبے نشابیہ میں اتوار کے روز اقوام متحدہ کی امداد پہنچ گئی۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق شامی حکومتی افواج کے زیرِ محاصرہ قصبے میں گزشتہ پانچ برسوں میں پہنچنے والی یہ پہلی امداد ہے۔

نشابیہ قصبہ دمشق کے مشرقی غوطہ ریجن میں واقع ہے۔ روس ، ایران اور ترکی کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق یہ ریجن سیف زون میں شامل ہے۔


اقوام متحدہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پہنچنے والی انسانی امداد 7200 افراد میں تقسیم کی گئی۔ یہ امداد غذائی اور غیر غذائی اشیاء پر مشتمل ہے۔


اس سے قبل روس نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ غوطہ میں 10 ہزار ٹن سے زیادہ غذائی امداد بانٹے گا۔ تاہم اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق حالیہ امداد عمومی شکل میں ریجن کے واسطے "ناکافی" ہے۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں