.

بیت المقدس : 1100 یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی کے صحن پر دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ بیت المقدس میں 1100 سے زیادہ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحن میں دھاوا بول دیا۔ واضح رہے کہ آج یہودیوں کی جانب سے ہیکلِ سلیمانی کی تباہی کی یاد کا دن بھی منایا جا رہا ہے۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے دیوار برّاق کے نزدیک دو مقامی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دونوں افراد اُن فلسطینی نوجوانوں کے گروپ میں شامل تھے جنہوں نے مسجد کے صحن پر اسرائیلیوں کے دھاوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کئی شاہراہوں کو بند کر دیا ہے تا کہ یہودی آباد کار القدیمہ ٹاؤن پہنچ کر دیوارِ برّاق کا رخ کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں پیش آنے والے واقعات کے سبب کشیدگی پائی جاتی ہے۔