.

حجاج کو روکنے کی قطری سازشوں پر گروپ چار کے موقف کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف متحد چار عرب ملکی عرب اتحاد کی جانب سے عازمین حج کو سعودی عرب آنے سے روکنے کے قطری اقدامات کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متحد متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ اجلاس میں اختیار کردہ اس موقف کی تحسین کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کو حج اور عمرہ کی ادائی سے روکنے کی قطری پالیسی ناقابل قبول ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف سرگرم چار رکنی عرب اتحاد کی مساعی کا خیر مقدم کیا گیا۔

خیال رہے کہ چاروں عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا دو روزہ اجلاس بحرین کے صدر مقام منامہ میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں قطری حکومت کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت کی پالیسی پر کڑی تنقید کی گئی۔ چاروں عرب وزراء خارجہ نے نفرت کو ہوا دینے، دہشت گردی کی فنڈنگ جاری رکھنے، عرب ممالک میں مداخلت اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں قطر کی طرف سے اپنے شہریوں کو حج اور عمرہ کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔