.

قطر: دو ماہ میں 5 "کثیر القومی" فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر نے کچھ عرصے سے فوجی مشقوں کی پالیسی پر انحصار جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے سلسلے میں قطر کی وزارت دفاع نے اپنے نئے بیان میں آئندہ اتوار اور پیر کے روز ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ترکی کی بحریہ کے ایک عسکری جہاز کے دوحہ کے جنوب مشرق میں واقع "حمد بندرگاہ" پہنچنے کے تین روز بعد سامنے آیا ہے جو قطر میں موجود ترک افواج کے ساتھ شامل ہو گا۔

مشترکہ مشقوں میں شریک ہونے والے مذکورہ ترک جہاز (فرگیٹ) کے عملے کی تعداد 214 ہے۔

قطر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 5 مشترکہ فوجی مشقیں دیکھنے میں آئیں۔ ان میں دو سمندری مشقیں جولائی میں برطانوی شاہی بحریہ کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ جون میں دو فوجی مشقیں امریکی افواج کے ساتھ ہوئی تھیں جب کہ 22 جون کو ایک مشق فرانسیسی بحریہ کے ساتھ ہوئی۔