.

عراق: مقتدیٰ الصدر کا متنازع انتخابی قانون کے خلاف آج ملین مارچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے سرکردہ مذہبی شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے الیکشن کمیشن ایکٹ اور صوبائی کونسلوں کے انتخابات کے متنازع قانون کے خلاف آج جمعہ کوعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر نے متنازع قانون کے خلاف آج بغداد کے وسط میں قائم تحریر اسکوائر پر ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خبراد کیا ہے کہ لاکھوں شہریوں کا دھرنا مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔

رواں سال فروری میں بھی مقتدیٰ الصدر نے الیکشن کمیشن کے ارکان کو تبدیل کرنے اور اس کے وضع کردہ انتخابی ایکٹ کے خلاف تحریر اسکوائر میں دھرنا دیا تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

مقتدیٰ الصدر کی زیرنگرانی احتجاج کے لیے تشکیل کردہ مرکزی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں بحرانوں کا موجب بنا ہے۔