.

لبنانی فوج کے شامی سرحد کے نزدیک داعش کے ٹھکانوں پر حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی فوج نے ہفتے کی صبح ملک کے مشرق میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے "القاع" میں داعش تنظیم کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی فوج نے کارروائی میں توپ خانوں کے ذریعے گولہ باری اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا۔ دوسری جانب لبنانی فوج کی اسپیشل فورسز نے القاع اور بعلبک میں پہاڑوں سے ملحقہ علاقوں میں پیش قدمی کی جہاں داعش تنظیم کے ارکان موجود ہیں۔

یاد رہے کہ داعش تنظیم کے گروہ لبنان کے انتہائی شمال مشرق میں شام کے ساتھ سرحد کے نزدیک علاقے میں پائے جاتے ہیں۔