.

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے تین فلسطینی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیکیورٹی مراکز پر بمباری کی جس کےنتیجے میں کم سےکم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

العربیہ کے نامہ نگارکے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کے سیکیورٹی کمپاؤنڈز کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ بمباری سے ایک شہری کے سرمیں زخم آئے ہیں جس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بمباری وہاں سےجنوبی اسرائیل میں عسقلان کے مقام پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں کی گئی۔ یہ راکٹ غزہ سے داغا گیا تھا جو عسقلان کے مقام پر گرا ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں دو میزائل گرائے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔