.

امارات : ایرانی باشندہ جاسوسی اور نیوکلیئر پروگرام میں معاونت کا مجرم قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں عدلیہ نے ایک ایرانی باشندے کو اپنے ملک کے لیے جاسوسی اور ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے لیے معاونت کے سلسلے میں مجرم قرار دیا ہے۔ اماراتی اخبارات کے مطابق عدالت نے ملزم رضا محمد حسین مظفر کو 10 برس قید اور اس کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

رضا محمد پر جاسوسی کرنے اور ایسے ساز و سامان کو اسمگل کرنے کے الزامات ہیں جو ایران کے نیوکلیئر پرگرام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ چوں کہ ملزم نے امریکا سے ساز و سامان درآمد کیا اور پھر اسے ایران اسمگل کیا جو بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے لہذا ملزم امارات اور امریکا کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کا ذمے دار ہے۔