.

غیر ملکی بینکوں نے قطری بینکوں سے 60 کروڑ ڈالر کے قرضے خرید لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بینکنگ سیکٹر کے ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ غیر ملکی بینکوں نے قطر کے بینکوں سے 60 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے Loans portfolio کو خرید لیا ہے۔

واضح رہے کہ چار ملکی عرب بائیکاٹ کے بعد غیر ملکی رُقوم میں شدید کمی آنے کے ساتھ ہی قطری بینکوں کو سیالیت کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بُلوم برگ ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر نیشنل بینک ، کمرشل بینک آف قطر اور دوحہ بینک نے مالی رقوم کے حصول کے آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے جن مین قرضے اور بونڈز شامل ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اپنے نصف سرمایہ کاروں سے ہاتھ دھو چکا ہے اور اب وہ نئے سرمایہ کاروں کو لانے کے لیے ایشیا کا رخ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق قطر کے قرضوں بعض ایشیائی سرمایہ کاروں کو لانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں جب کہ بعض دیگر کے نزدیک حالیہ سطح دوحہ کے بینکنگ نظام میں کریڈٹ کے خطرے کی عکاسی نہیں کر رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت گری بنیادی طور پر کرنسی اور قرضے کی مدت پر منحصر ہے۔ اگر قطر نے ڈالر میں قرضوں کی مدت کو پانچ برس تک بڑھایا تو منڈیاں 3.50-3.75% تک شرحِ سُود سے کم ہر گز قبول نہیں کریں گی۔