.

یمنی فوج نے باغیوں کے زیر استعمال ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے البیضاء صوبے کے القریشیہ ضلعے میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے زیر استعمال ایک ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ڈرون طیارے کو جبلِ نوفان کے تزویراتی محلِ وقوع کے احاطے میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ باغی ملیشیائیں اس نوعیت کے ایرانی طیاروں کو سرکاری فوج کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی جاسوسی کے واسطے استعمال میں لاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی باغیوں کے زیر استعمال ڈرون طیاروں کو گرایا جا چکا ہے۔