.

افغانستان : امریکی فضائی حملے میں داعش کے 4 کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں داعش تنظیم کے متعدد کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان اتوار کے روز ایک امریکی عسکری ذمے دار نے کیا۔

کابل میں امریکی کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کی جانے والی کارروائی میں داعش کا ایک کمانڈر عبدالرحمن مارا گیا جو افغان صوبے کُنڑ میں تنظیم کا امیر ہے۔

افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی ہلاکت افغانستان میں داعش تنظیم کی اعلی قیادت کے لیے ایک کاری ضرب ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے کُنڑ میں ہونے والے فضائی حملے میں عبدالرحمن کے علاوہ تنظیم کے تین دیگر کمانڈر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔