.

المخا بندرگاہ پر دہشت گردی کی حوثی سازش ناکام

عرب اتحادی فوج کی بمباری سے بارود سے بھری کشتی تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے عسکری ذریعے کا کہناہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے ملک کی مغربی بندرگاہ المخا میں دہشت گردی کی سازش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ہفتے کے روز عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی طرف سے المخا بندرگاہ پر خود کش بمبار کشتی کو بمباری سے تباہ کردیا۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری یہ کشتی المخا بندرگاہ کی طرف لائی جا رہی تھی۔

عسکری ذریعے کےمطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ایک مشکوک کشتی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہازوں کی طرف بڑھ رہی تھی، عرب اتحادی طیاروں نے فوری کارروائی کرکے اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

خیال رہے کہ حوثیوں کی جانب سے بندرگاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں عام ہیں۔ باغی زیر سمندر جہاز رانی پر اثرا انداز ہونے کے لیے بارودی سرنگیں نصب کرنےکے ساتھ ساتھ بحر احمر کے ساحل پربحری جہازوں کو بارود سے بھری کشتیوں سے نشانہ بنانے کی بھی کئی کوششیں کرچکے ہیں۔