.

امریکی مشیروں کا سعودیہ ،امارات سمیت خطے کےدورہ متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر برائے مشرق وسطیٰ گریڈ کوچنر، ڈینا پاول اور خصوصی امن ایلچی جیسن گرین بیلٹ جلد ہی مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکومت کے مشیران اپنے متوقع دورے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، مصر، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا بھی دورے کریں گے۔ قطر اور خلیجی ملکوں اور مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کے بعد امریکی حکام کا یہ خطے کا پہلا دورہ ہے۔

وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مشیران کا وفد رام اللہ ، تل ابیب اور القدس کا دورہ بھی کرے گا۔ اس دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے اور امن مساعی کو زندہ کرنا ہے۔

امریکی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے مشیر خلیجی اور مصری قیادت سمیت دیگر ملکوں کی سیاسی لیڈر شپ سے بھی ملاقات کریں گے۔