.

ایران : بیلسٹک میزائل پروگرام کے اخراجات میں اضافے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں پارلیمنٹ نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی اور پاسداران انقلاب کی علاقائی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے مختص کردہ 52 کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ "امریکیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ محض ہمارا پہلا قدم ہے"۔

اس سے قبل ہونے والی رائے شماری میں ایوان نے غالب اکثریت کے ساتھ اُن اقدامات کے لیے اپنی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا جن کا مقصد "خطے میں امریکا کی دہشت گرد کارروائیوں اور مہم جوئی کا مقابلہ کرنا ہے"۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی بیسلٹک میزائل پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے گزشتہ ماہ جولائی میں نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔