.

عرعر کی گزرگاہ سے ایک ہفتے میں 8 ہزار عراقی عازمین مملکت پہنچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی عازمین حج کی ساتویں کھیپ نے اتوار کے روز سعودی عرب کے شمال میں واقع عرعر کی زمینی گزرگاہ عبور کر لی۔ اس طرح اتوار کے روز تک ایک ہفتے کے اندر اس رُوٹ سے مملکت میں داخل ہونے والے عراقی عازمین حج کی مجموعی تعداد 8004 افراد ہو گئی ہے۔ یہ تمام افراد 351 بسوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔

عرعر کی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے عراقی عازمین کی آمد کا سلسلہ آئندہ جمعے تک جاری رہے گا یہاں تک کہ خشکی کے راستے اس گزر گاہ کے ذریعے عراق سے آنے والے عازمین حج کی تعداد پوری ہو جائے جو 14500 افراد ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق عراق میں سعودی سفارت خانے کے ناظم الامور عبدالعزیز الشمری اور سعودی عرب میں عراقی سفیر رشدی العانی پیر کے روز عرعر کی گزرگاہ کے ذریعے آنے والے عازمین حج کی گروپنگ کی نگرانی کے سلسلے میں شمالی سرحدی علاقے کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز کے ہم راہ موجود ہیں۔