.

جازان کے سامنے سعودی فوج کی کارروائی ، درجنوں حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے پیر کی شب مملکت کے سرحدی صوبے جازان کے مقابل علاقے میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق سعودی افواج کو آلات کے ذریعے علم ہو گیا تھا کہ مذکورہ ملیشیاؤں کا ایک گروپ جازان صوبے کے گاؤں القرن کے مقابل سعودی فوجی ٹھکانوں پر زمینی حملے کی کوشش میں آگے بڑھ رہا ہے تا کہ سعودی فوج کو راکٹوں اور گرینیڈز کے ذریعے نشانہ بنایا جا سکے۔

عسکری ذرائع کے مطابق سعودی فوج نے گھات لگا کر پیدل دستوں کے ذریعے ملیشیا کے گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران توپ خانوں نے ملیشیا کے ارکان اور راکٹ لانچروں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا جس کے دوران درجنوں حوثی مارے گئے جب کہ اُن کے پیچھے موجود امدادی کمک اور سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا۔