.

راس بعلبک میں داعش کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی فوج نے بدھ کی صبح شامی سرحد کے نزدیک داعش تنظیم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ الحدث نیوز چینل کے مطابق لبنانی فوج زمینی طور پر عرسال کی سمت سے راس بعلبک کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

اس سے قبل لبنانی فوج نے توپ خانوں کے ذریعے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کی تین ٹیلوں کی جانب بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی جو داعش کے زیر قبضہ تھے اور اب ان کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اس دوران شدید جھڑپ کے نتیجے میں لبنانی فوج کے 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ داعش تنظیم کے 5 جنگجو مارے گئے۔


عسکری ذرائع نے بتایا تھا کہ لبنانی فوج نے علاقے میں اضافی کمک بھیجی ہے اور توپوں کے ذریعے گولہ باری اور راکٹ باری کو شدید کر دیا ہے۔