.

کویتی شہریت نہ رکھنے والے "بدون" افراد کے لیے حج کے 1 ہزار ویزے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الفایز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد "بدون" کے لیے فریضہ حج کی ادائیگی کے واسطے 1000 ویزے جاری کرے گا۔

الفایز نے واضح کیا کہ سعودی سفارت خانہ کویتی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور سے منظور شدہ حج آپریٹروں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر جلد از جلد ویزے جاری کرے گا۔

دوسری جانب کویت کے وزیر برائے اوقاف و اسلامی امور محمد الجبری نے واضح کیا ہے کہ "بدون" افراد کے لیے پانچ حج آپریٹروں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد ان لوگوں کو واپس وطن پہنچائیں گے۔

کویتی اخبار "الرای" کے مطابق مذکورہ افراد کا سعودی عرب میں داخلہ صرف فضائی راستے سے ہو گا اور ان کو زمینی گزرگاہوں کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔